بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی، صحافی سوپن داس گپتا، ماہر اقتصادیات نریندر جادھو اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت چھ اہم شخصیات کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بین
الاقوامی سطح پر خواتین مکے بازی میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی مکے باز میری کام اور ملیالم اداکار سریش گوپی کو بھی ایوان بالا کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
ان کی نامزدگی حال ہی میں اپنی میعادکار مکمل کرنے والے 7 نامزد اراکین کی جگہ پر کی گئی ہے